Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کو چین کی جانب سے ایک ارب ڈالر موصول: ترجمان سٹیٹ بینک

اسحاق ڈار نے امید ظاہر کی ہے کہ ’پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول کا معاہدہ جلد ہو جائے گا‘ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
چین کی جانب سے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی رقم منتقل کردی گئی ہے۔ ترجمان سٹیٹ بینک نے جمعے کی رات رقم کی منتقلی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ’چین کے بھیجے گئے پیسے پاکستان کو موصول ہوگئے ہیں۔‘
چین نے معاشی مشکلات کے شکار پاکستان کو ایک ارب ڈالر کا کمرشل قرضہ دیا ہے جس کے بعد پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گیا ہے۔
اس سے قبل پاکستان نے رواں ہفتے کے دوران چائنیز ڈویلپمنٹ بینک کو پیشگی ادائیگی کی تھی، اب چین پاکستان کو یہ رقم واپس کر رہا ہے۔
اس سے قبل وفاقی وزیر خزاانہ اسحاق ڈار نے بتایا تھا کہ ’پاکستان نے چین کو جو قرض واپس کیا ہے وہ دوبارہ مل رہا ہے، چین سے ایک ارب ڈالر جلد مل ہو جائیں گے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’بینک آف چائنہ کے ساتھ بھی 30 کروڑ ڈالر حاصل کرنے پر بھی گفت وشنید جاری ہے۔ چین کے سواپ معاہدے کے تحت بھی ڈالر آئیں گے۔‘
’آئی ایم ایف نے بیرونی فنانسنگ کی شرائط رکھی ہے جسے ہم پورا کر رہے ہیں، تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے ہماری طرف سے تمام انتظامات کر دیے گئے ہیں۔‘
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے امید ظاہر کی ہے کہ ’پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول کا معاہدہ جلد ہو جائے گا،‘

شیئر: