Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی طرف سے امارات اور قطر کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کا خیرمقدم

سعودی عرب نے پیر کو متحدہ عرب امارات اور قطر کے درمیان العلا معاہدے کے تحت سفارتی نمائندگی کی بحالی کا خیرمقدم کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کہ ’یہ مثبت قدم خلیجی تعاون کونسل( جی سی سی)  ممالک کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کی تصدیق کرتا ہے‘۔
’خطے کے ممالک اورعوام کی امنگوں کے حصول کےلیے مشترکہ خلیجی اقدام کو مضبوط بنانے میں معاون ہے‘۔
یاد رہے کہ ابوظبی میں قطر کے سفارتخانے اور دبئی میں قونصلیٹ کے ساتھ  قطر کے دارلحکومت دوحہ میں متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے نے پیر سے دوبارہ کام شروع کردیا ہے۔
دوحہ کا کہنا ہے کہ قطر اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ نے سفارتی مشن دوبارہ کھلنے پر ایک دوسرے کو مبارکباد دینے کےلیے ٹیلی فون پر بات کی ہے۔

شیئر: