Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک اور پاکستانی نے ماونٹ ایورسٹ سر کرلی

کراچی... معروف کوہ پیما عبدالجبار بھٹی دنیا کی بلند ترین چوٹی ماونٹ ایورسٹ سر کرنے والے چوتھے پاکستانی بن گئے۔کرنل (ر) عبدالجبار بھٹی اس سے قبل1985 میں براڈ پیک، 1986 میں گیشربرم، 2012 میں اسپانٹک پیک بھی کامیابی سے سر کرچکے ہیں۔سطح سمندر سے 8 ہزار 848 میٹر بلند ماونٹ ایورسٹ کو سر کرنے میں کرنل (ر) عبدالجبار بھٹی کو ڈیڑھ ماہ کا عرصہ لگا۔ دنیا کی سب سے اونچی چوٹی تسخیر کرنے والے دیگر پاکستانیوں میں حسن صدپارہ، ثمینہ بیگ اور نذیر صابر شامل ہیں۔کرنل (ر) عبدالجبار بھٹی کامیاب کوہ پیما ہیں ۔ صدارتی ایوارڈ برائے حسنِ کارکردگی اور تمغہ بسالت بھی حاصل کرچکے ہیں۔

 

شیئر: