Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پانی کی کمی کو پورا کرنے والی ’الیکٹرولائٹ‘ سے بھرپور ڈرنکس کون سی ہیں؟

گرمیوں میں پانی کی کمی مسئلہ بن جاتا ہے۔ (فائل فوٹو)
گرمی کے موسم میں پانی کی کمی کو پورا کرنا نہایت اہم ہے۔ ماہرین کے مطابق الیکٹرولائٹس ایسے معدنیات ہیں جو کہ ہمارے جسم میں پانی کی مقدار کو برابر رکھتی ہیں۔
این ڈی ٹی وی پر شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گرمیوں کے موسم میں پانی کی کمی کو پورا کرنے والی ’الیکٹرولائٹ‘ سے بھرپور ڈرنکس کون سی ہیں۔

 ناریل کے پانی

ماہرین کے مطابق ناریل کے پانی میں قدرتی طور پر پوٹاشیئم، سوڈیم اور میگنیشیئم سے بھرپور پانی ہے جو کہ نہ صرف انسان کو تازہ دم کر دیتا ہے بلکہ صحت کے لیے بھی نہایت مفید ہے۔ اس میں کیلوریز نہایت کم ہوتی ہیں جبکہ یہ شوگر سے بھرپور ہوتا ہے جس کے باعث یہ پانی کی کمی کو پورا رکھنے والی بہترین مشروب ہے۔

ناریل پانی میں  میں کیلوریز نہایت کم ہوتی ہیں۔ (فوٹو: پکسابے)

تربوز کا جوس

تربوز کا جوس نہ صرف نہایت مزیدار ہوتا ہے بلکہ ہائیڈریشن کا ایک  ذریعہ بھی ہے۔ اس میں پوٹاشیئم اور میگنیشیئم جیسے الیکٹرولائٹ ہوتے ہیں جبکہ یہ پانی سے بھی بھرپور ہوتا ہے۔

گھر میں بنائی گئی الیکٹرولائٹ

آپ گھر میں بھی ناریل پانی، لیموں کے تازہ رس، نمک اور شہد سے الیکٹرولائٹ سے بھرپور شربت بنا سکتے ہیں۔
گھر میں بنایا گیا یہ شربت نہ صرف معدنیات سے بھرپور ہے بلکہ مصنوعی اجزا سے بھی پاک ہوتا ہے۔

کھیرے پانی، میگنیشیئم اور پوٹاشیئم جیسے معدنیات سے بھرپور ہوتے ہیں۔ (فوٹو: پکسابے)

کھیرے کا پانی

کھیرے پانی، مینگیشیئم اور پوٹاشیئم جیسے معدنیات سے بھرپور ہوتے ہیں۔ کھیرے کے کچھ ٹکرے لیں اور اُنہیں پانی میں ڈبو دیں۔ اس سے آپ کا الیکٹوریٹ سے بھرپور پانی تیار ہوجائے گا۔ اسے مزیدار بنانے کے لیے آپ اس میں لیموں کا رس بھی ڈال سکتے ہیں۔

 ہربل آئیسڈ ٹی

ہربل ٹی جیسے کہ ہیبسکس، پودینہ یا کیماموئل شوگر سے بنی آئیسڈ ٹی کی نسبت پانی کی کمی بہتر طریقے سے پوری کر سکتی ہے۔ آپ اِس میں نمک اور لیموں کا رَس ڈال کر اس کا ذائقہ بہتر بنا کر الیکٹرولائٹ سے بھرپور ڈرنک بنا سکتے ہیں۔

 ایلو ویرا کا جوس

ایلو ویرا کا جوس نہ صرف ہاضمے کو بہتر بناتا ہے بلکہ ہائیڈریشن کا بھی بہترین ذریعہ ہے۔ اس میں میگنیشیئم، پوٹاشیئم اور کیلشییئم جیسی اہم ترین ایلکٹرولائٹ بھی موجود ہوتی ہیں جس سے جسم میں پانی کی سطح برابر رہتی ہے۔

پھلوں میں قدرتی مٹھاس اور بقیہ اہم معدنیات بڑی تعداد میں موجود ہوتے ہیں۔ (فوٹو: پکسابے)

 تازہ پھلوں کی سموتھیز

کیلے، سٹرابیریز اور مالٹوں کو لے کر ناریل پانی یا باداموں والے دودھ کی سطح میں انہیں بلینڈ کریں اور مزیدار اور صحت کے لیے مفید سموتھیز بنائیں۔ پھلوں میں قدرتی مٹھاس اور بقیہ اہم معدنیات بڑی تعداد میں موجود ہوتے ہیں جو الیکٹرولائٹ کا لیول بڑھاتے ہیں۔

ہری سبزیوں کا جوس

پالک، سبز پتوں والی گوبھی، کھیروں اور اجوائن سے بنے جوس الیکٹرولائٹ سے بھرپور مشروب سمجھے جاتے ہیں۔ اِن میں اہم معدنیات ہوتے ہیں اور پانی کے باعث ہائیڈریشن کا بہترین ذریعہ بنتے ہیں۔ ہری سبزیوں کو پکانے سے اِن کی خاصیت تھوڑی کم ہو جاتی ہیں تاہم انہیں جوس یا سموتھیز کی صورت میں پینے سے جسم کو بھرپور فائدہ حاصل ہوتا ہے۔

شیئر: