Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ساڑھے گیارہ لاکھ حجاج کی واپسی جدہ ایئرپورٹ سے

یومیہ ایک لاکھ 25 ہزار افراد کو سفری سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں ( فوٹو: ٹوئٹر جوازات)
سعودی ٹی وی العربیہ سے گفتگو کرتے ہوئے کمپنی کے سی ای او نے کہا کہ ’جدہ ایئرپورٹس پر اس وقت 90 فضائی کمپنیاں آپریشنل ہیں جن کے ذریعے یومیہ ایک لاکھ 25 ہزار سے زائد مسافروں کو سفری سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں‘۔ 
ایمن عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ ’ایئرپورٹس انتظامیہ کمپنی نے 27 سے زیادہ سکیورٹی اورمنصوبہ بندی کے اداروں کے اشتراک سے کراؤڈ کنٹرولنگ اورانتظامی امور کو بہتر طورپرانجام دینے کے لیے جامع منصوبہ مرتب کیا ہے جس کا مقصد فضائی مسافروں کو بہتر خدمات مہیا کرنا ہے‘۔ 
جدہ کے بین الاقوامی شاہ عبدالعزیز ایئرپورٹ پراس وقت 14 ہزار سےزائد کارکن موجود ہیں جبکہ مصروف ترین اوقات میں ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے افرادی قوت میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔
 مزید 6 ہزار کارکن بیک اپ میں موجود ہوتے ہیں تاکہ حجاج کو واپسی میں کسی قسم کی مشکل صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ 
جدہ ایئرپورٹس کمپنی کے سی ای او نے مزید کہا کہ ’اس سال جدہ ایئرپورٹس کمپنی نے حج سیزن کے حوالے سے متعدد مثالی اقدامات کیے ہیں جن کا مقصد حجاج کو آسانیاں فراہم کرنا ہے‘۔
’ان اقدامات میں ایک ’مسافر سامان کے بغیر‘ کے عنوان سے شروع کی جانے والی مہم شامل ہے‘۔  

شیئر: