Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسام منصوبہ: اب تک ٹیم کے 33 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، ڈائریکٹرجنرل

منصوبے کا بنیادی مقصد معصوم شہریوں کی جانوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
یمن میں بارودی سرنگوں کی صفائی کے منصوبے ’مسام‘ کے ڈائریکٹرجنرل اسامہ القصیبی نے کہا ہے کہ یمن میں بارودی سرنگوں کی صفائی مہم کے دوران اب تک ٹیم کے 33 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں 5 غیرملکی ماہرین بھی شامل ہیں۔
سبق نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے القصیبی نے مزید کہا کہ گزشتہ 5 برسوں کے دوران مسام منصوبے کی ٹیموں نے یمن کے مختلف علاقوں سے 4 لاکھ 6 ہزار سے زائد بارودی سرنگیں جن میں مختلف نوعیت کے کارآمد ہلاکت خیزبم بھی شامل تھے کو کامیابی سے ناکارہ بنایا۔
انہوں نے مسام پروجیکٹ کے تحت یمن میں آپریشن کے حوالے سے کہا کہ ’ انسانی ہمدردی کے اس منصوبے پرکام کرنا ہمارے لیے فخر کا باعث ہے جس کے ذریعے بے شمار انسانی جانوں کوتحفظ فراہم کیا گیا جن سے برادر ملک کے شہریوں کو سامنا کرنا پڑرہا تھا‘۔
مسام پروجیکٹ پرکام کرنے کے لیے سعودی ماہرین نے بارودی سرنگوں کے حوالے سے عالمی ماہرین کے تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے یمنیوں کو ہرطرح کی فنی تربیت فراہم کی تاکہ وہ مثاترہ مقامات کی نشاندہی کرتے ہوئے وہاں بچھائی جانے والی ہلاکت خیزبارودی سرنگوں کو بہترانداز میں صاف کرسکیں۔

یمنی افراد کو بارودی سرنگوں کوصاف کرنے کی تربیت بھی فراہم کی گئی(فوٹو، ٹوئٹر)

انہوں نے شاہ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کے تحت مسام پروجیکٹ کی اہمیت پرزوردیتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کے تحت یمن کے مختلف علاقوں سے بارودی سرنگوں کی صفائی کا بنیادی مقصد شہریوں کی جانوں کا تحفظ ہے۔

شیئر: