Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوڈان : ’ام درمان‘ کے بازار پر بمباری ، 34 افراد ہلاک

ہلاک ہونے والوں میں خوانچہ فروش اوربچے بھی شامل ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
سوڈانی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ خرطوم کے قریبی علاقے ام درمان کی عوامی مارکیٹ میں ہونے والی بمباری سے بچوں سمیت 34 افراد ہلاک ہوگئے۔
سبق نیوز نے سوڈانی وزارت صحت کی جانب سے فراہم کی گئی اطلاع کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ بمباری ’ام درمان‘ شہر کی روایتی مارکیٹ پرکی گئی تھی۔
روایتی مارکیٹ کافی گنجان آباد ہے جہاں بمباری سے ہلاک ہونے والے بیشتردکاندار اور خوانچہ فروشوں کے علاوہ بچے بھی شامل تھے۔
واضح رہے سوڈان میں گزشتہ اپریل سے مسلح افواج اورریپڈ فورسز آمنے سامنے ہیں۔ حریف جرنیلوں کے درمیان جاری جنگ سے اب تک ہزاروں افراد ہلاک وزخمی ہوچکے ہیں۔

ام درمان کا علاقہ خرطوم کے قریب ہے(فوٹو، ٹوئٹر)

خرطوم کے قریبی شہر ’ام درمان‘ میں اس سے قبل بھی بمباری کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے تھے۔
گزشتہ روز متحارب فریقوں کی جانب سے سوڈان کی فضائی حدود پرعائد پابندی کی مدت میں 31 جولائی تک توسیع کا بھی اعلان کیا گیا تھا ۔

شیئر: