Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گوگل جہاز میں آٹو فلائٹ موڈ کے فیچر پر کام کر رہا ہے: رپورٹ

اس فیچر کے ذریعے مسافروں کو فلائٹ موڈ خود آن نہیں کرنا پڑے گا (فائل فوٹو: اے ایف پی)
جہاز میں سفر کے دوران آپ کو اپنے موبائل فون میں فلائٹ موڈ آن کرنا پڑتا ہے، لیکن گوگل اینڈرائیڈ موبائل فون کے ایک نئے فیچر پر کام کر رہا ہے جس کے ذریعے جہاز میں سفر کے دوران ایئرپلین موڈ خود بخود ایکٹیو ہو جائے گا۔
انڈین نیوز چینل ’این ڈی ٹی وی‘ کے مطابق گوگل نے اس فیچر کے پیٹنٹ کے لیے ورلڈ انٹلیکچول آرگنائزیشن کو درخواست دے دی ہے۔
پارکی فلائی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ فیچر کم پریشر، سپیڈ یا ولاسٹی، کیبن ساؤنڈ، الٹرا سونک سگنلز، جی پی ایس سگنلز، سیلولر آئی ڈی اور وائی فائی سگنلز کو تلاش کر کے آٹومیٹک بیک اپس اور بیک گراؤنڈ ایپلیکیشنز ریفریش کو بند کر دے گا۔
مزید یہ کہ گوگل ٹریول بکنگ اور چیک ان سٹیٹس تک رسائی حاصل کر کے بھی اس فیچر کو آن کر دے گا۔ اس کے علاؤہ یہ فیچر فلائٹ میں موجود وائی فائی اور بلیو ٹوتھ کو بھی ایکٹیو کر دے گا۔
اس فیچر کے ذریعے مسافروں کو فلائٹ موڈ خود آن نہیں کرنا پڑے گا اور جب وہ اپنی منزل پر لینڈ کر جائیں گے تو یہ فیچر بھی بند ہو جائے گا۔
موجودہ فلائٹ موڈ آن کر نے سے وائی فائی، موبائل نیٹ ورک اور بلیو ٹوتھ سمیت تمام وائرلیس کنیکشنز بند ہو جاتے ہیں، لیکن اس نئے فیچر سے بلیو ٹوتھ اور وائی فائی بند نہیں ہوں گے۔
ایک رپورٹ کے مطابق گوگل اینڈرائیڈ کی بورڈ (جی بورڈ) میں ’ان ڈو‘ کا فیچر بھی لے کر آرہا ہے جس کے ذریعے صارفین ڈیلیٹ کیے گئے ٹیکسٹ کو واپس لا سکیں گے۔ اس فیچر کو ٹیسٹ کیا جا رہا ہے اور جی بورڈ بیٹا ورژن میں مہیا کیا گیا ہے۔

شیئر: