Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی

اسحاق ڈار نے بتایا کہ ’حکومت پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں کوئی تبدیلی نہیں کر رہی‘ (فوٹو: سکرین گریب)
پاکستان میں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا ہے۔ 
سنیچر کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایک مختصر ویڈیو کے ذریعے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ’پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے کمی کے بعد اس کی نئی قیمت 253 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔‘
’اسی طرح ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے کمی کے بعد اب اس کی فی لیٹر قیمت 253 روپے 50 پیسے مقرر کی گئی ہے۔‘
انہوں نے بتایا کہ ’پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق سنیچر اور اتوار کی درمیانی رات 12 بجے سے ہوگا۔‘
اسحاق ڈار کے مطابق ’16 جولائی سے 31 جولائی تک کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل ضروری تھا۔‘
وفاقی وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ ’بین الاقوامی مارکیٹ میں گذشتہ 15 روز کے دوران ایک آئٹم میں کچھ کمی واقع ہوئی ہے تاہم دوسرے آئٹم میں اضافہ ہوا۔‘
وزیراعظم شہباز شریف چاہتے ہیں کہ جتنا ریلیف ہم عوام کو دے سکتے ہیں دیں، اس لیے حکومت پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں کوئی تبدیلی نہیں کر رہی۔‘

شیئر: