Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دورانِ پرواز جہاز کا ہنگامی دروازہ کھولنے کی کوشش پر انڈین مسافر گرفتار

ایئر فرانس نے الزام عائد کیا کہ وینکٹ موہت نے دروازہ کھولنے کی کوشش کر کے مسافروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا (فائل فوٹو: روئٹرز)
انڈین ریاست آندھرا پردیش کے ایک 29 سالہ ڈیٹا انجینیئر کو بینگلور پولیس نے ایک بین الاقوامی پرواز کے دوران ہنگامی دروازہ کھولنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق یہ واقعہ 15 جولائی کو پیرس سے بینگلور آنے والی پرواز کے دوران پیش آیا اور بینگلور میں پرواز کے لینڈ کرتے ہی متعلقہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق وینکٹ موہت ایئر فرانس کی فلائٹ پر پیرس سے بنگلور اپنی خالہ سے ملنے آ رہے تھے۔
انہوں نے دورانِ پرواز ہنگامی دروازہ کھولنے کی کوشش کی جو عام حالات میں استعمال نہیں کیا جاتا۔
بنگلور پہنچنے کے بعد ایئر فرانس کے ایک ملازم نے ایئرپورٹ حکام کو موہت کی شکایت کی اور الزام عائد کیا کہ دروازہ کھولنے کی کوشش کر کے انہوں نے مسافروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا۔
پولیس نے وینکٹ موہت کو 16 جولائی کو گرفتار کر لیا، پر وہ ابھی ضمانت پر ہیں۔
رپورٹ کے مطابق موہت نے دروازے کے کچھ فنکشنز چیک کرنے کی کوشش کی تھی جو اس غیرمحفوظ حرکت کا باعث بنی۔
بنگلور پولیس نے شکایت کے بعد ان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی۔

شیئر: