Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوشل میڈیا پربچے سے نامناسب باتیں کرنے والے کو گرفتار کرلیا گیا

ملزم پرمقدمہ دائر کرکے اسے متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا(فوٹو، ٹوئٹر)
مشرقی ریجن کی پولیس نے سوشل میڈیا پربچوں کے ساتھ نامناسب باتیں کرنے والے سعودی شہری کو حراست میں لے لیا ہے۔
گزشتہ روز پراسیکیوٹرجنرل نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کے احکامات صادر کیے تھے۔
عاجل نیوز کے مطابق ادارہ امن عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پراسیکیوٹرجنرل کے احکامات پرعمل کرتے ہوئے ملزم کی نشاندہی کی گئی جسے حفرالباطن سے حراست میں لے لیا گیا ہے۔
واضح رہے سعودی شہری جس نے سوشل میڈیا پرلائیو پروگرام کے دوران بچوں سے نامناسب انداز میں باتیں کی جس پرصارفین نے مذکورہ شخص کے خلاف تادیبی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔
پراسیکیوٹرجنرل نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری اوراس کے خلاف مقدمہ دائرکرنے کے احکامات صارد کیے تھے۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف فوجداری عدالت میں مقدمہ دائر کرکے اسے متعلقہ ادارے کی تحویل میں دے دیا گیا ہے جہاں اس کا کیس پراسیکیوٹر کی عدالت میں بھیجا جائے گا۔

شیئر: