Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ممنوعہ اوقات میں کارکنوں سے دھوپ میں کام نہ کرایا جائے ، مکہ میونسپلٹی

دوپہر 12 سے سہہ پہر 3 بجے تک دھوپ میں کام کرانے پرپابندی عائد کی جاتی ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
مکہ مکرمہ میونسپلٹی کی جانب سے دوپہر کو دھوپ میں کام نہ کرنے کے قانون پرسختی سے عمل کرانے کے احکامات صادر کردیئے ہیں۔
عاجل نیوز کے مطابق تفتیشی ٹیموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ تعمیراتی کمپنیوں کی سختی سے نگرانی کریں جو اپنے کارکنوں سے کھلی دھوپ میں ممنوعہ اوقات کے دوران کام کراتی ہیں۔
میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ ان دنو ں مملکت میں گرمی کا زورزیادہ ہے جس کی وجہ سے کارکنوں سے ممنوعہ اوقات میں دھوپ میں کام نہ لیا جائے۔
اس ضمن میں مختلف اداروں پرمشتمل تفتیشی ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں جنہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ قوانین پرعمل درآمد کو ہرصورت میں یقینی بنائیں اورخلاف ورزی کرنے والوں سے کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے۔
واضح رہے سعودی عرب میں موسم گرما کے دوران شدید گرمی کی وجہ سے تعمیراتی کمپنیوں پرپابندی عائد کی جاتی ہے کہ وہ دوپہر 12 بجے سے سہہ پہر 3 بجے تک کارکنوں سے دھوپ میں کام نہ کرائیں ۔
خلاف ورزی کرنے والوں پرجرمانہ عائد کیاجاتا ہے اس ضمن میں وزارت افرادی قوت کی تفتیشی ٹیمیں مختلف مقامات کا دورہ کرتی ہیں تاکہ قانون پرعمل درآمد کویقینی بنایا جاسکے۔

قانون کا مقصد کارکنوں کی صحت کا خیال رکھنا ہے(فوٹو، ٹوئٹر)

قانون کے مطابق دھوپ میں کام نہ کرانے کے اوقات کا آغاز موسم گرما میں کیا جاتا ہے جو جون سے ستمبر تک جاری رہتا ہے جس کا مقصد کارکنوں کو دھوپ کی تمازت سے محفوظ رکھنا ہے۔

شیئر: