Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منگنی کی انگوٹھی دینے کا نیا انداز

ماسکو.... آپ کو شاید یقین نہ آئے مگرشادی کی پیشکش کے طور طریقے بھی دنیا میں بدلتے جارہے ہیں اور ہر نیا جوڑا نت نئے اندازسے یہ پیشکش کرتا ہے اور پھر یہ پیشکش زبان زدو عام ہوجاتی ہے اوردوسرے اس سے بھی زیادہ جدید اور نادر انداز اختیار کرنا شروع کردیتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ یہاں روسی نوجوان نے کر دکھایا ہے جس نے پہلے تو سرجن کی خوشامد کرکے اپنے پیٹ کے زخم میں منگنی کی انگوٹھی چھپائی اور پھر اپنی دوست کو جو اسی اسپتال میں نرس کا کام کرتی تھی شادی کی پیشکش کرنے کیلئے یہ انداز اختیار کیا کہ پہلے اسے کہا کہ اس کا لباس تبدیل کیا جائے جب لڑکی نے اسے اپنی ڈیوٹی سمجھتے ہوئے معمول کے مطابق لباس تبدیل کیا تو پیٹ پر زخم نظرآیا اوراس کی چیخ نکل گئی۔ بعد میں اسے پتہ چلا کہ اس کے دوست نے زخم کے اندر منگنی کی انگوٹھی چھپا رکھی ہے چنانچہ اس نے بلا کسی تامل کے یہ پیشکش قبول کرلی اور زخم سے انگوٹھی نکالنے اور زخم کی مرہم پٹی کے بعد نہ صرف شادی کی پیشکش قبول کرلی بلکہ اپنی انگلی میں وہ انگوٹھی بھی پہن لی۔شادی کی پیشکش کرنے والے نامعلوم شخص کاتعلق روس کے جمہوریہ کراشے شراکس سے بتایا جاتا ہے۔ موقع کی تصویر اس کی دوست نے اتار کر نیٹ پر جاری کردی۔

شیئر: