Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر میں سعودی خاتون ٹورسٹ گائیڈ رنا عسیری سے ملیے

رنا عسیری نے ٹورسٹ گائیڈ کی تربیت بچپن سے لینا شروع کردی تھی (فوٹو: اخبار24)
سعودی خاتون رنا عسیری نے ٹورسٹ گائیڈ کی حیثیت سے مملکت میں اپنی منفرد پہچان بنا ئی ہے۔ 
اخبار 24 کے مطابق رنا عسیری نے بتایا کہ’ انہوں نے ٹورسٹ گائیڈ کی تربیت بچپن ہی سے لینا شروع کردی تھی۔ وہ اپنے والد اور اہل خانہ کے ہمراہ ہر ہفتے عسیر ریجن کے قابل دید مقامات کی سیر کے لیے جاتی تھیں۔ انہیں نئے مقامات دریافت کرنے کا شوق تھا‘۔ 
رنا عسیری نے سیاحت سے دلچسپی کے باعث انگریزی زبان میں عبور حاصل کیا اور ٹورسٹ گائیڈ پرمٹ حاصل کرکے اپنا خواب شرمندہ تعبیر کرلیا۔ 
 
رنا عسیری کا کہنا ہے کہ ’وہ سیاحتی ایجنسیوں کے ساتھ کام کررہی ہیں۔ یہ ایجنسیاں خلیجی ممالک اور دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کی سعودی عرب میں میزبانی کرتی ہیں‘۔ 
سعودی خاتون ٹورسٹ گائیڈ نے بتایا کہ ’عسیر ریجن سیاحتی مقامات سے مالا مال ہے۔ یہاں کا کوہستانی علاقہ، ساحل اور تاریخی مقامات اسے منفرد بنائے ہوئے ہیں‘۔ 
عسیر ریجن میں ان دنوں سعودی عرب کے علاوہ خلیجی ممالک اور بیرونی دنیا سے سیاح بڑی تعداد میں پہنچ رہے ہیں۔ یہاں ان دنوں مختف سمر پروگرام بھی ہورہے ہیں۔ 

شیئر: