Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

110 سالہ معمر خاتون سکول میں داخلہ لے لیا

پیرانہ سالی میں عموما لوگوں کو اپنی صحت کی فکر دامن گیر رہتی ہے مگر سعودی عرب ایک ایسی معمر خاتون بھی ہیں جو 110 سال کی عمر کے باوجود ادھوری چھوڑی گئی پڑھائی کو مکمل کرنے کا خواب دیکھ رہی ہیں۔
بیشہ گورنری سے تعلق رکھنے والی ایک سو دس سالہ نوضا القحطانی کو عمر رسیدگی بھی حصول علم سے روک نہیں سکی۔
بیشہ گورنری کے محکمہ تعلیم نےایکس پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ میں ویڈیو شائع کی ہے جس میں نوضاء القحطانی کے بارے میں تاثراتی الفاظ تحریر کئے گئے ہیں۔
 تاثراتی بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کی 110 سالہ عمر نے انہیں خواندگی کے لیے چلائی جانے والے مہم میں شامل ہونے سے نہیں روکا۔
وہ پیرانہ سالی کے باوجود پڑھائی میں نہ صرف دلچسپی رکھتی ہیں بلکہ تعلیم بالغاں کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان کی پڑھائی کے نتائج بھی اچھے ہیں۔

شیئر: