Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

18 برس تک سعودی شہریوں کو مفت کھانا کھلانے والے غیرملکی کو کیا ملا؟

نوجوانوں نے ریستوران کے مالک کو گلدستے کے ساتھ موبائل پیش کیا۔ (فوٹو المرصد)
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پسند کی جا رہی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ 18 برس تک ریستوران میں مفت کھانا کھلانے والے کارکن کے احسان کا بدلہ سعودی نوجوانوں نے کس طرح دیا۔
المرصد ویب سائٹ کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریستوران میں ایک کارکن اپنی ڈیوٹی انجام دے رہا ہے۔ اسی دوران کئی نوجوان وہاں پہنچے اور انہوں نے کارکن کو ریستوران سے باہر اپنے ہمراہ آنے کے لیے کہا۔
کارکن نے سعودی نوجوانوں کے کہنے پر لباس تبدیل کیا اور ان کے ساتھ باہر آیا۔

تحائف ملنے پر غیرملکی کارکن بے حد خوش ہوا۔ (فوٹو المرصد)

سعودی نوجوانوں نے سب سے پہلے گلدستے سے ان کا استقبال کیا جس پر ایک بند ڈبہ رکھا ہوا تھا۔ جب کارکن نے اسے کھولا تو اس میں نیا موبائل سیٹ رکھا تھا۔
نوجوانوں نے اسے ایک لفافہ بھی پیش کیا جس میں ریال رکھے ہوئے تھے۔
آخر میں نوجوانوں نے ریستوران کے غیرملکی کارکن سے دریافت کیا کہ یہ سب کچھ تمہیں کیسا لگا؟
کارکن نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ ’میں خوش ہوں‘۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: