Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’قصیم کے آڑو کا ذائقہ بہترین‘ فرانسیسی انجینیئر کی تعریف سوشل میڈیا پر وائرل

فرانسیسی انجینئر کے اس تعریف کو سوشل میڈیا صارفین سراہا رہے ہیں (فوٹو: سکرین گریب)
فرانس کے ایک زرعی انجینیئر نے القصیم کے آڑو کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’اس جیسا ذائقہ زندگی میں کبھی نہیں چکھا‘۔
العربیہ چینل کے مطابق سوشل میڈیا پر فرانس کے زرعی انجینیئر کی  ویڈیو وائرل ہے جس میں انہیں یہ کہتے ہوئے سنا اور دیکھا جاسکتا ہے کہ ’قصیم کے آڑو بڑے لذیذ ہیں، اس کا جو ذائقہ ہے وہ زندگی میں کہیں نہیں چکھا‘۔ 
فرانسیسی انجینیئر نے قصیم میں آڑووں کے ایک فارم میں آڑو کھانے کے دوران مسکراتے ہوئے کہا کہ ’یورپی ممالک میں بھی آڑو ہوتے ہیں مگر قصیم کے آڑوؤں کا ذائقہ ان سے مختلف اور بہترین ہے‘۔ 
فرانسیسی انجینئر کے اس تعریف کو سوشل میڈیا صارفین سراہا رہے ہیں۔

شیئر: