Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

30 لاکھ ڈالر کی قیمت والی چائے کی کیتلی میں خاص بات کیا ہے؟

کیتلی نے 2016 میں دنیا کی سب سے مہنگی کیتلی ہونے کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔ (فائل فوٹو: گنیز ورلڈ ریکارڈ)
چائے کی کیتلی تو ہر گھر کے کچن میں ایک عام برتن ہوتا ہے، تاہم دنیا میں چائے کی ایک ایسی کیتلی بھی ہے جس کی قیمت 30 لاکھ ڈالر لگائی گئی ہے۔
یہ کیتلی اتنی خاص کیوں ہے کہ اِس کی اتنی زیادہ قیمت لگائی ہے؟ آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق اس کیتلی کو برطانیہ کی این سیٹھی فاؤںڈیشن اور نیو بائی ٹیز کی مشترکہ کاوش سے تیار کیا گیا ہے۔ اس بے مثال کیتلی کا نام ’دی ایگوئسٹ‘ ہے۔
اس کیتلی کی قیمت 30 لاکھ ڈالر لگائی گئی ہے اور اس نے 2016 میں دنیا کی سب سے مہنگی کیتلی ہونے کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔
گینز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق اس کیتلی کو اطالوی سنار فُلوِیو سکاوِیا نے بنایا ہے۔ اس کا ہینڈل معدوم ہونے والے دیوقامت ہاتھی (میمتھ) کے دانت کا بنایا گیا۔
 کیتلی کی تیاری میں 18 قیراط زرد سونا اور ایسی خالص چاندی استعمال کی گئی ہے جس پر سونے کا پانی چڑھا ہوا ہے۔ اس میں 1658 ہیرے اور 368 خالص تھائی اور برمی یاقوت لگی ہوا ہے۔

شیئر: