Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اہلیہ کو بے دردی سے قتل کرنے والے سعودی کو موت کی سزا 

حشیش اور نشہ آور گولیاں استعمال کرنے کا الزام بھی تھا (فوٹو: اخبار 24)
سعودی عرب میں مکہ ریجن کے حکام  نے اہلیہ کے قتل کیس میں سعودی شہری کو منگل کو موت کی سزا دی ہے۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ ’مقامی شہری مشعل بن محمد بن حامد الغامدی نے اپنی اہلیہ روان بنت عبداللہ بن احمد الغامدی کو دھوکے سے آبادی سے دور لے جاکر پہلے زدوکوب کیا اور پھر پتھر سے اس کا سر کچل کر گاڑی سے روندا جس سے وہ ہلاک ہوگئی‘۔ 
وزارت داخلہ نے بتایا کہ’ مشعل الغامدی پر حشیش اور نشہ آور گولیاں استعمال کرنے کا الزام بھی تھا‘۔ 
’پولیس نے مشعل الغامدی کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا۔ الزام ثابت ہوجانے پر موت کی سزا سنائی گئی تھی۔ 
عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ’مشعل الغامدی نے جو جرم کیا وہ سنگین ہے۔ اس نے اپنے خاندان کی ایسی شخصیت کو ہلاک کیا جو اسے اپنا محافظ سمجھتی تھی‘۔  
 اپیل کورٹ اور پھر سپریم کورٹ نے فیصلے کی توثیق کی تھی۔ ایوان شاہی نے عدالتی فیصلے پرعمل درآمد کا حکم جاری کردیا تھا۔ 

شیئر: