Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راکھی ساونت نے مجھے جال میں پھنسایا ہے: سابق شوہر عادل خان درانی

کہ کچھ ماہ قبل راکھی ساونت نے اپنے سابق شوہر پر الزام لگایا تھا کہ اُن کی زندگی میں کوئی اور خاتون بھی تھی۔ (فوٹو: یوٹیوب سکرین گریب)
انڈیا کی اداکارہ اور ٹی وی سٹار راکھی ساونت کے سابق شوہر عادل خان درانی نے اپنی سابق اہلیہ پر ’جال میں پھنسانے‘ کا الزام لگایا ہے۔
ای ٹائمز کے مطابق عادل کو اتوار کے روز ممبئی میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے دیکھا گیا جہاں انہوں نے انکشاف کیا کہ اُنہیں راکھی ساونت اور اُس کے لوگوں نے پھنسایا ہے۔
جب میڈیا کے نمائندوں نے راکھی ساونت کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے بارے میں پوچھا تو اُس کے جواب میں عادل خان درانی نے کہا کہ ’میں اپنی طرف کی پوری کہانی بتاؤں گا۔ اُس نے جیسے مجھے کیسے جال میں پھنسایا، میں بتاؤں گا۔ میں کچھ دنوں میں پریس کانفرنس کروں گا۔ کروڑ روپے مجھے دینے ہیں یا کروڑ روپے مجھے لینے ہیں۔‘
جب اُن سے راکھی سے ملنے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ وہ راکھی کی طرح یہاں وہاں میڈیا کو باتیں نہیں بتائیں گے۔ وہ پریس کانفنرنس میں اپنا موقف باقاعدہ طریقے سے بتانا چاہتے ہیں۔
یہاں خیال رہے کہ کچھ ماہ قبل اپنے سابق شوہر پر الزام لگایا تھا کہ اُن کی زندگی میں کوئی اور خاتون بھی تھی۔
انہوں نے عادل خان درانی پر استحصال کرنے اور اپنے فلیٹ سے پیسے اور زیورات چرانے کا الزام بھی لگایا تھا جس نتیجے میں عادل سے ممبئی کے تھانے میں تفتیش کی گئی تھی اور حراست میں رکھا گیا تھا۔
ایک پولیس اہلکار نے انکشاف کیا کہ عادل اور راکھی کی ملاقات 2022 جنوری میں ہوئی جس کے بعد دونوں نے مشترکہ طور کاروبار شروع کیا۔ عادل نے راکھی کو بغیر بتائے  جون 2022 میں اُن کے اکاؤںٹ سے ڈیڑھ کروڑ روپے نکلوا کر کار خرید لی تاہم اس کے باوجود اداکارہ نے اُسے کچھ نہیں کہا کیونکہ عادل نے اُن سے شادی کا وعدہ کیا ہوا تھا۔

مبینہ طور پر عادل درانی نے اپنی سابق اہلیہ کو دو مرتبہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس اہلکار نے مزید انکشاف کیا کہ عادل نے راکھی کے منہ پر تیزاب پھینکنے یا انہیں روڈ ایکسیڈنٹ میں جان سے مارنے کی بھی دھمکی دی۔

شیئر: