Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ریسرچ میڈیا گروپ کے تحت اشرق دستاویزی چینل کی منفرد پیشکش

سیاست، معاشیات، کاروبار اور تاریخی پہلوؤں پر روشنی ڈالی جائے گی۔ فوٹو عرب نیوز
مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ (MENA) کے سب سے بڑے میڈیا گروپ (سعودی ریسرچ میڈیا گروپ) نے اشرق کے عنوان سے حقائق پر مبنی نئی اور دلچسپ دستاویزی فلموں کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اشرق دلچسپ حقائق پر مبنی عربی زبان میں دستاویزی فلموں کا بڑا فری ٹو ائیر پلیٹ فارم ہے جو اتوار 3 ستمبر کو سہ پہر 3 بجے لائیو ہو گا۔
مینا خطے  میں دستاویزی فلموں کی بڑھتی ہوئی مانگ کے پیش نظر اشرق دستاویزی فلم سیاست، کاروبار، معاشیات اور تاریخ سمیت مختلف موضوعات کا احاطہ کرے گی۔
اس نئے پلیٹ فارم سے جدید دنیا تشکیل دینے والے تازہ ترین واقعات ، رجحانات اور بااثر شخصیات کی بصیرت سے بھرپور اور منفرد تجزیے بھی پیش کئے جائیں گے۔
ایک سروے کے مطابق مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں انٹرویو کرنے کے حوالے سے اعلیٰ معیار کے عربی مواد کی غیر معمولی مانگ ہے۔
مزید برآں سعودی ریسرچ اینڈ میڈیا گروپ کا اشرق نیوز چینل 400 گھنٹے سے زیادہ  معیاری دستاویزی فلمیں نشر کر چکا ہے جس میں خطے کے سامعین کے لیے عربی زبان کے اعلیٰ معیار کے دستاویزی پروگراموں کو اجاگر کیا گیا ہے۔
اشرق دستاویزی فلم اس خلا کو پر کرنے کے لیے منفرد مقام رکھتی ہے تاکہ وہ اصلی مواد فراہم کر سکے جو علاقائی فلم سازی کی صنعت کو سپورٹ کرتا ہے اور مقامی اور علاقائی ٹیلنٹ کو فروغ دیتا ہے۔
اشرق نیوز چینل کی لانچنگ کے موقع پر تبصرہ کرتے ہوئے سعودی ریسرچ میڈیا گروپ کی سی ای او جمانا الراشد نے بتایا ہے کہ مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے علاقے میں اس وقت عربی زبان کے  جامع دستاویزی چینل کا فقدان ہے جو آج ہماری دنیا کو تشکیل دینے والے موضوعات اجاگر کر سکے۔

پلیٹ فارم سے بااثر شخصیات کی بصیرت سے بھرپور تجزیے پیش کئے جائیں گے۔ فوٹو عرب نیوز

اشرق چینل حقائق پر مبنی دستاویزی فلمیں تیار کرے گا جس میں سیاست، معاشیات، کاروبار اور تاریخی پہلوؤں پر روشنی ڈالی جائے گی۔
سعودی ریسرچ میڈیا گروپ اشرق دستاویزی فلم کا چینل بنا کر اس شعبے میں توسیع کرنے کا موقع دیا ہے۔
حقائق پر مبنی ایک نیا فری ٹو ایئر دستاویزی ملٹی پلیٹ فارم سے تیار کئے گئے خطے کے نئے موضوعات پر مبنی عربی زبان میں دستاویزی فلموں تک بے مثال رسائی فراہم کرے گا۔

شیئر: