Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئی ٹی کے شعبے میں کنٹری لیڈر برائے اوریکل سعودی عرب، ریحام الموسیٰ

سعودی ہنرمندوں کو کیریئر کے مواقع تلاش کرنے میں مدد کر رہی ہیں۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی عرب میں اوریکل کے پبلک سیکٹر بزنس کے لیے کلاؤڈ ایپلی کیشنز کی نائب صدر ریحام الموسیٰ مملکت میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے عالمی ادارے کے کاروباری آپریشنز کی قیادت کرنے والی پہلی سعودی خواتین میں سے ایک ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق ریحام الموسیٰ کو اوریکل سعودی عرب کی منیجنگ ڈائریکٹر اور کنٹری لیڈر کے عہدے پر فائز کیا گیا ہے۔
ریحام الموسیٰ مملکت کے سرکاری اداروں کو سٹریٹجک ڈیجیٹل تبدیلی کے اقدامات چلانے میں مدد دے رہی ہیں جو سعودی وژن 2030 کے مقاصد کے ساتھ ہم آہنگ ہیں۔
جدید ٹیکنالوجیز آرٹیفیشل انٹیلی جنس، مشین لرننگ، انٹرنیٹ آف تھنگز اور آئی ٹی کے دیگر شعبوں میں اوریکل کے تیزی سے بڑھتے ہوئے پبلک سیکٹر میں جدت پیدا کرنے میں مدد کر رہی ہیں۔
انفارمیشن ٹیکنالوجی انڈسٹری میں اپنے کیریئر کا آغاز انٹرن کے طور پر کیا اور مملکت میں اوریکل کے کنٹری لیڈر کا کردار سنبھالنے سے پہلے اپنی قابلیت ثابت کرتے ہوئے سعودی عرب اور مشرق وسطیٰ کی معروف ٹیک کمپنیوں میں کئی اہم عہدوں پر فائز رہیں۔
قبل ازیں ریحام الموسیٰ نے کنگ سعود یونیورسٹی سے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی ہے۔
آئی ٹی کے شعبے میں سعودی نوجوان ہنرمندوں کو کیریئر کے مواقع تلاش کرنے میں مدد  کرنے کے لیے پرجوش ہیں تاکہ ایک مضبوط مقامی ٹیلنٹ مملکت کی ڈیجیٹل معیشت میں اپنا حصہ ڈال سکے۔

ریحام الموسیٰ نے کنگ سعود یونیورسٹی سے بیچلر ڈگری حاصل کی ہے۔ فوٹو انسٹاگرام

سعودی طلباء کے ساتھ ان کے کیریئر کے اہم  پہلوؤں کو اجاگر کرنے کے لیے اوریکل کے علاوہ دیگر معروف تعلیمی اداروں میں باقاعدگی سے ورکشاپس کی میزبانی کرتی ہیں۔
ٹیکنالوجی کی صنعت میں زیادہ سے زیادہ خواتین کو شامل ہونے اور اس شعبے میں قائدانہ کردار ادا کرنے کے لیے فعال کرتی ہیں۔
اوریکل ویمنز لیڈرشپ گروپ کی فعال رکن ہیں جس کا مشن اوریکل میں خواتین کی موجودہ اور آنے والی نسلوں کو شامل کرنا اور انہیں بااختیار بنانا ہے جس کا مقصد عالمی ترقیاتی پروگرام کو آگے بڑھانا ہے۔

شیئر: