Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت میں اقامہ و روزگار قوانین کی خلاف ورزی، 248 غیر قانونی تارکین گرفتار 

قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ ادارے کی تحویل میں دیا گیا ہے (فوٹو: ٹوئٹر وزارت داخلہ)
کویتی وزارت داخلہ کے ماتحت سراغرسانوں نے مختلف ممالک کے 248 غیر قانونی تارکین کو گرفتار کرلیا۔ 
کویتی وزارت داخلہ کے ٹوئٹر(ایکس) کے مطابق الفروانیہ، کویتی دارالحکومت، مبارک الکبیر (الاحمدی-حوالی) کمشنریوں میں اقامہ و روزگار قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 248 اور نشہ آور اشیا فروخت کرنے والے تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔  
زیر حراست افراد کا تعلق مختلف ممالک سے ہے۔ کویتی حکام ان دنوں مختلف مقامات پر تحفظ امن مہم کے تحت تفتیشی کارروائیاں کررہی ہے۔
کویتی حکام  کا کہنا ہے الفروانیہ، جلیب الشیوخ، خیطان، مبارک الکبیر، الاحمدی، حولی، شویخ الصناعیہ اور الری مقامات پر قانون کی خلاف ورزی کرنے والے گرفتار کیے گئے جبکہ ان کے قبضے سے جلیب الشیوخ میں شراب کی بوتلیں بھی برآمد کی گئیں۔
گرفتار شدگان کو قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ ادارے کی تحویل میں دیا گیا ہے۔ 

شیئر: