Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب ایشین آرگنائزیشن آف آڈٹ انسٹی ٹیوشنز کا صدر منتخب

1978 میں قائم ہونے والی اس تنظیم کے 48 رکن ممالک ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کو 2027 سے 2030 تک ایشین آرگنائزیشن آف سپریم آڈٹ انسٹی ٹیوشنز کا صدر منتخب کیا گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق مملکت کا انتخاب تنظیم کے بورڈ آف گورنرز کی جانب سے اس کے 59 ویں اجلاس کے دوران جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں چار روزہ پروگرام میں کیا گیا۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق جنرل کورٹ آف آڈٹ کے صدر حسام العنقری نے سعودی قیادت کو اس کامیابی پر مبارکباد دی۔

مملکت کا انتخاب تنظیم کے بورڈ آف گورنرز کی جانب سے کیا گیا ہے( فوٹو: ایس پی اے)

انہوں نے مزید کہا کہ ’ یہ اعزاز مملکت کے عظیم قائدانہ کردار اورساکھ کی عکاسی کرتا ہے جو وہ اپنے جنرل آڈیٹنگ بیورو کے ذریعے مالیاتی اور آڈیٹنگ کے شعبوں، بین الاقوامی پروفیشنل پالیسیوں اور طریقوں سے متعلق پالیسی کی ترقی اور فیصلہ سازی میں شرکت کر کے ادا کرتی ہے‘۔
1978 میں قائم ہونے والی اس تنظیم کے 48 رکن ممالک ہیں اوراس وقت تھائی لینڈ کا سٹیٹ آڈٹ آفس اس کی سربراہی کر رہا ہے جبکہ چین کا آڈیٹر جنرل اس کے جنرل سیکرٹریٹ کے فرائض سرانجام دیتا ہے۔
علاقائی شاخ انٹرنیشنل آرگنائزیشن آف سپریم آڈٹ انسٹی ٹیوشنزسے وابستہ ہے جسے عوامی مالیاتی نگرانی اور اکاؤنٹنگ کے لیے پیشہ ورانہ حوالہ اور بین الاقوامی انکیوبیٹر سمجھا جاتا ہے۔

شیئر: