Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اقامہ و سرحدی قوانین کی خلاف ورزی، بے دخلی، جرمانہ اور قید کی سزائیں

17 ہزار 676 سعودی شہریوں اور غیرملکیوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے ایک ماہ کے دوران ( صفر1445) اقامہ، ملازمت اور سرحدی امن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 17 ہزار 676 سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے خلاف مقررہ کارروائی کی ہے۔ 
عاجل نیوز کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے بیان میں کہا کہ ’خلاف ورزیوں پر قید، جرمانے اور بے دخلی کی سزاؤں کا فیصلہ ہوا ہے‘۔ 
محکمہ پاسپورٹ نے مقامی شہریوں اورمقیم غیرملکیوں سے پھر کہا کہ ’وہ اقامہ، ملازمت اور سرحدی امن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کو سفر، روزگار، رہائش، پناہ، کسی بھی قسم کے تعاون یا پردہ پوشی سے گریز کریں‘۔ 

شیئر: