Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد اقصی میں انتہا پسندوں کی اشتعال انگیز کارروائیوں کی مذمت

اسرائیلی حکام کی جانب سے اقدامات پر افسوس کا اظہار کیا گیا(فائل فوٹو: اے ایف پی)
سعودی وزارت خارجہ نے اتوار کو مسجد اقصی میں قابض اسرائیلی فوج کی سرپرستی میں ایک انتہا پسند گروپ کی طرف سے مسلسل اشتعال انگیز کارروائیوں کی مذمت کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق وزارت نے بیان میں اسرائیلی حکام کی جانب سے  کیے جانے والے ایسے اقدامات پر افسوس کا اظہار کیا جو بین الاقوامی کوششوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ مذہبی تقدس کے احترام سے متعلق بین الاقوامی اصولوں اور اقدار کے منافی ہیں۔
وزارت خارجہ نے فلسطینی عوام کی سپورٹ اور فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کے قبضے کو ختم کرنے کی تمام کوششوں کے حوالے سے سعوی عرب کے ٹھوس موقف کا اعادہ کیا۔
بیان میں مسئلہ فلسطین کے منصفانہ اور جامع حل کے حصول کی  حمایت کا اظہار کیا گیا تاکہ فلسطینی عوام 1967 کی سرحدوں پر اپنی آزاد فلسطینی ریاست قائم کرسکیں اور مشرقی یروشلم اس کا دارالحکومت ہو۔

شیئر: