Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف میں انار اور انگور میلے کا افتتاح

میلہ الحکیرپارک میں منعقد کیا گیا ہے(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی وزارت ماحولیات و پانی و زراعت مکہ مکرمہ شاخ کے ڈائریکٹر جنرل ماجد الخلیف نے جمعرات کو طائف انگور اور انار میلے کا  افتتاح کردیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘کے مطابق الخلیف نے کہا کہ میلے کا مقصد طائف میں موسم کی پیداوار اور انواع و اقسام کے پھلوں کا تعارف کرانا ہے۔
میلے کے انعقاد کا مقصد کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی اور انہیں اپنی زرعی پیداوار کی مارکیٹنگ کے سلسلے میں سہولیات فراہم کرنا بھی ہے۔ 
میلے میں انگور اور انار کے علاوہ دستی مصنوعات کے سٹال بھی لگائے گئے ہیں ۔ الحکیر پارک میں چار روز تک تھیٹر پروگرام بھی ہوں گے۔ 
دوسری جانب طائف میں وزارت ماحولیات و پانی و زراعت کے ڈائریکٹر ھانی القاضی نے کہا کہ طائف میں 7670 ہیکٹر پر 2 لاکھ بیس ہزار انار کے درخت لگے ہیں ان سے سالانہ 5 ہزار ٹن انار پیدا ہورہے ہیں۔
طائف کمشنری میں انگور کے تقریبا ایک لاکھ تیرہ ہزار درخت ہیں اور ان کی سالانہ پیداوار  3500 ٹن ہے۔ انگور کی بیلیں  3780 ہیکٹر پر پھیلی ہوئی ہیں۔ 

شیئر: