Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور حملہ کیس، خدیجہ شاہ سمیت چھ ملزمان کی ضمانت منظور

خدیجہ شاہ نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ اور عسکری ٹاور کے مقدمے میں ضمانتیں دائر کر رکھی تھیں۔ فوٹو: سکرین گریب
لاہور ہائیکورٹ نے جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور حملہ کیس میں خدیجہ شاہ سمیت تحریک انصاف کے چھ کارکنوں کو ضمانتوں پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔
بدھ کو جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں ڈویژن بینچ نے محفوظ فیصلہ سنایا۔
خدیجہ شاہ نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ اور عسکری ٹاور کے مقدمے میں ضمانتیں دائر کر رکھی تھیں۔
ضمانت پر رہا کیے جانے والے دیگر ملزمان میں عثمان شریف، محمد شہباز، سلیمان قادری، فیض احمد اور ارباز خان شامل ہیں۔ 
خدیجہ شاہ کی گرفتاری سے قبل پولیس حکام نے بتایا تھا کہ وہ سابق مشیر خزانہ سلمان شاہ کی صاحبزادی ہیں اور ان کے خلاف جناح ہاؤس پر حملے کے تمام ثبوت حاصل کیے جا چکے ہیں۔
درج کیے گئے مقدمے کے مطابق ملزمہ 9 مئی کو فون کر کے لوگوں کو بلاتی رہی تھیں۔
خدیجہ شاہ نے اپنے کیے پر پچھتاوے کا اظہار کرتے ہوئے معافی بھی مانگی تھی۔
خدیجہ شاہ سابق آرمی چیف آصف نواز جنجوعہ کی نواسی اور سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ کی بیٹی ہیں۔ اور وہ مشہور فیشن برانڈ ’ایلان کی کریٹو ڈائریکٹر بھی ہیں۔
اُن کو نو مئی کے واقعات کے دو ہفتے بعد حراست میں لیا گیا تھا۔

شیئر: