Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پالتوجانوروں کو اپنے ہمراہ لے جانے کا پرمٹ  

پرمٹ کا حصول انتہائی آسان بنایا گیا ہے(فوٹو،ایکس اکاونٹ)
سعودی عرب میں زرعی خدمات کی قومی کمپنی نے پالتو جانوروں کو اندرون و بیرون ملک لے جانے کے لیے پرمٹ سروس شروع کردی۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق سعودی قومی کمپنی نے مذکورہ سروس کا اعلان  13 سے پندرہ نومبر تک ریاض میں ہونے والی پالتو جانوروں کی نمائش  کے موقع پر کیا ہے۔  
سعودی قومی کمپنی نے نمائش میں اپنا سٹال بھی لگایا ہے جس کے ذریعے جانوروں، مچھلیوں اور پودوں کے حوالے سے اپنی خدمات اور اہداف کا تعارف پیش کرا رہی ہے۔ 
کمپنی کے سی ای او عمر السحیبانی نے کہا ہے کہ  پرمٹ ہولڈر اپنے پالتو جانوروں کو ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور بری سرحدی چوکیوں کے راستے مملکت سے باہر بھی لے جاسکیں گے اور مملکت لا بھی سکیں گے۔
پرمٹ کی بدولت انہیں سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کے چکر لگانے سے چھٹکارا مل جائے گا۔ 

شیئر: