Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان میں سرحدی خلاف ورزی پر7 غیرملکی گرفتار

ان کے قبضے سے 143 کلو گرام قات برآمد ہوئی۔ (فوٹو سبق)
جازان ریجن میں کوسٹ گارڈ نے سرحدی قانون کی خلاف ورزی کرنے والے 7 غیرملکیوں کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے 143 کلو گرام قات برآمد کرلی۔ 
سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق جازان ریجن  میں سعودی عرب اور یمن کی سرحد کے قریب العارضہ علاقے میں سرحدی کوسٹ گارڈ کی ٹیمیوں نے مشکوک مقامات پرموجود غیرملکیوں سے تفتیش کی تو معلوم ہوا کہ وہ غیرقانونی طور پر سرحد پار کرکے مملکت میں داخل ہوئے ہیں۔ 
گرفتار ملزمان کے قبضے سے بڑی مقدار میں نشہ آور پودا ’قات‘ بھی برآمد ہوا۔ کوسٹ گارڈ نے ساتوں دراندازوں کو متعلقہ ادارے کی تحویل میں دے دیا جہاں انکے بارے میں تفتیش مکمل کرنے کے بعد ان کا کیس عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ 
واضح رہے سعودی عرب میں بڑے پیمانے پرمنشیات فروشی کے خلاف مہم جاری ہے اس حوالے سے وزارت داخلہ نے مختلف سیکورٹی اداروں پر مشتمل خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دی ہیں۔ 
منشیات فروشوں کے خلاف اطلاع فراہم کرنے کے لیے بھی وزارت نے خصوصی ٹول فری نمبر جاری کیے ہیں۔ مکہ، ریاض اور مشرقی ریجن کے لیے 911 جبکہ مملکت کے دیگر علاقوں کے لیے 999 پر منشیات فروشوں کے خلاف اطلاع فراہم کی جاسکتی ہے۔
 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: