Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انٹرنیٹ پر وائرل میوزک ’موئے مورے‘ کیا ہے؟

اس گانے کو اپنے اصلی ٹائٹل زینم کی بجائے موئے مورے سے پہچان ملی ہے (فوٹو: سکرین شاٹ یوٹیوب)
انٹرنیٹ پر جب کوئی گانا سپرہٹ ہو جاتا ہے تو پھر اُس کے مِیمز میں استعمال ہونے کے امکانات بھی روشن ہو جاتے ہیں۔
حالیہ دنوں میں بھی ایک ایسا ہی گانا انڈین اور پاکستانی سوشل میڈیا پر مِیمز کی زینت بنا ہوا ہے جس پر دونوں ممالک کے صارفین بھرپور مقدار میں رِیلز، مِیمز اور لطیفے بنا رہے ہیں۔
یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ اس گانے کے میمز میں وائرل ہونے کے بعد ابھی تک بہت سے صارفین کو یہ نہیں پتا چل رہا کہ یہ ’موئے مورے‘ آخر ہے کیا۔
سوشل میڈیا پر اس گانے کو ’موئے موئے‘ کے الفاظ سے مِیمز میں استعمال کیا جا رہا ہے تاہم اصل میں اس گانے کے وائرل الفاظ ’موئے مورے‘ کے ہیں۔
موئے مورے اصل میں سربیا سے تعلق رکھنے والی سنگر تِیا دورا کے گانے ’جینم‘ یا ’زینم‘ کے بول ہیں جو کے مِیمز کی زینت بن چکے ہیں۔
یہ گانا سربین زبان کا ہے جس میں ’موئے مورے‘ کا مطلب ’میرا سمندر، میرا سمندر‘ بنتا ہے۔
8 ماہ قبل یوٹیوب پر اپلوڈ ہونے والے تِیا دورا کے اس گانے کو اپنے اصلی ٹائٹل زینم کی بجائے موئے مورے سے پہچان ملی ہے جسے اب تک 5 کروڑ 80 لاکھ (58 ملین) مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔
 
ٹک ٹاک اور انسٹاگرام رِیلز پر ’موئے مورے‘ کو استعمال کر کے خوب ویڈیوز بنائی جا رہی ہیں۔
 
انسٹاگرام پر دِویا کپور نے اپنی مزاحیہ رِیل شیئر کی اور لکھا ’موئے مورے۔‘
 
اسی طرح انسٹاگرام پر ایک اور میم بھی موئے مورے کے ساتھ وائرل ہے۔
 
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اے کے نے ٹویٹ کی کہ ’مجھے یہ یقین سے نہیں پتا کہ موئے مورے کیا ہے اور اب مجھے پوچھتے ہوئے بھی ڈر لگ رہا ہے۔‘
 
ٹوئٹر ہینڈل پِیکی بلویندر نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’یہ موئے مورے والے بچے کبھی بھی دل والے پچھدے نے چا گانے کو نہیں سمجھ پائیں گے۔‘
 
ویدانت رَسٹی اپنی ٹویٹ میں لکھتے ہیں کہ ’زندگی کبھی چاہتی ہے کہ ہم موئے مورے کریں اور پھر آگے بڑھ جائیں۔‘
 

 

شیئر: