Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے‘ بارش کے باعث سعودی محکمہ شہری دفاع کا الرٹ

بارش کے حوالے سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کا مشورہ دیا گیا ہے۔(فائل فوٹو: ایس پی اے)
 سعودی عرب میں جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفینس نے سنیچر سے پیر تک مملکت کے بیشتر علاقوں میں بارش کے امکان کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ایک بیان میں محمکہ شہری دفاع نے بارش کے دوران محفوظ مقامات پر رہنے کی ضرورت پر زور دیا۔
مقیم غیر ملکیوں اور شہریوں سے کہا کہ ’وہ ایسے علاقوں سے دور رہیں جو سیلابی ریلے سے متاثر ہوسکتے ہیں۔ بارش سے جمع ہونے والے پانی میں نہانے سے گریز کیا جائے‘۔
بیان میں سوشل میڈیا پر بارش کے حوالے سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کا مشورہ دیا گیا ہے۔
موسمیات کے قومی مرکز کے حوالے سے مکہ مکرمہ ریجن میں ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش اور گردوغبار کے طوفان کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
مکہ مکرمہ، الجموم، بحرہ، طائف، مسیان، القنفودہ، اللیث اورالکامل اس سے متاثر ہوسکتے ہیں۔
مدینہ منورہ ریجن میں خاص طور پر ینبع اور بدر کے ساتھ باحہ، حائل، تبوک، الجوف اور حدود شمالی بھی زد میں رہیں گے۔
علاوہ ازیں محکمہ ٹریفک نے بھی بارش کے دوران حادثات سے بچنے کےلیے محفوظ ڈرائیونگ کے ضوابط پر عمل کرنے پر زور دیا ہے۔
آفیشل ایک اکاونٹ پر بیان میں کہا گیا کہ’ بارش کے دوران گاڑی کی رفتار کم، وائپرز کا استعمال اور دوسری گاڑیوں سے حفاظتی فاصلہ برقرار رکھا جانا چاہیے‘۔

شیئر: