Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دورہ آسٹریلیا: وارم اپ میچ میں کپتان شان مسعود کی سینچری

چار روزہ میچ کے پہلے دن کے اختتام پر پاکستان کے چھ کھلاڑی آوٹ ہوچکے ہیں۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کے نئے ٹیسٹ کپتان شان مسعود نے آسٹریلیا میں پرائم منسٹرز ایلیون کے خلاف وارم اپ میچ میں 156 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق بدھ کو وارم اپ میچ میں پاکستان نے کینبرا کے میدان میں پرائم منسٹرز ایلیون کے خلاف ٹاس جیت کے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کے کپتان شان مسعود کو جلد ہی بیٹنگ کرنے اُس وقت آنا پڑا جب اوپنر امام الحق صرف 9 رنز بناکر پویلین واپس لوٹ گئے۔
شان مسعود پورے دن بیٹنگ کرتے رہے اور 13 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے پاکستان کی ٹیم کو 324 رنز کے سکور تک لے گئے اور 156 رنز کی انفرادی اننگز کھیلی۔
چار روزہ میچ کے پہلے دن کے اختتام پر پاکستان کے چھ کھلاڑی آوٹ ہوچکے ہیں۔ گرین شارٹس کی جانب سے سرفراز احمد نے 41 جبکہ بابر اعظم نے 40 رنز بنائے۔
پرائم منسٹرز ایلیون کی جانب سے جورڈن بکنگھم نے 63 رنز دے کر تین پاکستانی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیزیز کا پہلا میچ پرتھ میں 14 دسمبر سے شروع ہوگا۔

شیئر: