Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز یمن میں وبائی امراض سے بچاو کےلیے ایمرجنسی سینٹر قائم کرے گا

مرکز کی جانب سے معاون سربراہ انجینیئر احمد البیز نے معاہدے پر دستخط کیے۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے یمنی کمشنری حجہ کے حیران ڈسٹرکٹ میں وبائی امراض کو پھیلنے سے روکنے کےلیے ایک این جی او کے ساتھ مشترکہ تعاون کا معاہدہ کیا ہے۔
خبر رسا ں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق معاہدے کے تحت حیران ڈسٹرکٹ میں وبائی امراض سے نمٹنے کےلیے ایمرجنسی سینٹر قائم کیا جائے گا۔
شاہ سلمان مرکز کی جانب سے معاون سربراہ انجینیئر احمد البیز نے معاہدے پر دستخط کیے۔
معاہدے کے تحت ایمرجنسی سینٹر مریضوں کو طبی معائنے اور علاج معالجے کی سہولت فراہم کرے گا جبکہ وبائی امراض مں مبتلا افراد کے آئسولیشن کا اہتمام کیا جائے گا۔
مریضوں کو دوائیں، طبی سامان اور دیگر سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی۔ 
سعودی ایجنسی یمن میں مختلف مقامات پر داخلی نقل مکانی کرنے والے افراد اور ان کے میزبانوں کو وبائی امراض سے بچانے کا بھی اہتمام کرے گا۔
ایمرجنسی سینٹر وبائی امراض کے حوالے سے آگاہی مہم بھی چلائے گا۔ 

شیئر: