Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بینک قرض کی ادائیگی سے بچنے کےلیے ذہنی مرض میں مبتلا ہونے کا دعوی

ایک ایشیائی نے بینک سے 5 لاکھ 70 ہزار درھم قرض لیے تھے ( فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں ابوظبی کی اپیل کورٹ نے قرض کے حوالے سے ذہنی مرض کے شکار ایشیائی مدعی کی اپیل خارج کرتے ہوئے ابتدائی عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔ 
امارات الیوم کے مطابق ابوظبی میں مقیم ایک ایشیائی نے سول کورٹ میں بینک کے خلاف مقدمہ دائر کرتے ہوئے اپنے دیوالیہ ہونے اور قرض ادا کرنے کی طاقت نہ رکھنے کی بنیاد پر درخواست کی تھی کہ اسے قرض کی ادائیگی سے معافی دلوائی جائے۔ 
ایشیائی شخص کا کہنا تھا کہ’ وہ ایک ادارے میں ملازم تھا۔ اس نے ایک بینک سے 5 لاکھ 70 ہزار درھم قرض لیے مگر ذہنی مرض کے باعث حالات نے جو رخ اختیار کیا مزید مقروض ہوتا چلا گیا‘۔
اب مکمل طورپر دیوالیہ ہو گیا جس کی وجہ سے وہ بینک کا قرض ادا کرنے سے قاصر ہوں۔
 دعوے میں مزید کہا تھا کہ’ اس کی حالت دیکھتے ہوئے اسے قرض کی ادائیگی سے معافی دلوائی جائے‘۔ 
ابوظبی کی سول کورٹ نے غیرمنطقی دعوی کو خارج کرتے ہوئے قرض کی ادائیگی کا پابند بنایا اوراسے حکم دیا کہ جو دلائل سے جو بات واضح ہوئی ہے وہ اس بات کے متقاضی ہیں کہ بینک سے لیا گیا قرض لوٹایا جائے۔ 
فیصلے کے خلاف اپیل کورٹ سے رجوع کیا جہاں تمام شواہد کو دیکھتے ہوئے اپیل کورٹ نے بھی کیس خارج کرتے ہوئے ابتدائی عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھا۔

شیئر: