Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں ٹریفک حادثے کے متاثرہ شخص کےلیے ساڑھے 4 لاکھ درہم معاوضہ

انشورنس کمپنی نے فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔ (فوٹو الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں دبئی کی سول کورٹ نے انشورنس ڈسپیوٹ سیٹلمنٹ اینڈ ریزولوشن کمیٹی کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے جس کے مطابق انشورنس کمپنی ٹریفک حادثے کے متاثرہ شخص کو ساڑھے چار لاکھ درہم کا معاوضہ  ادا کرے۔
الامارات  الیوم کے مطابق انشورنس کمپنی نے فیصلے کے خلاف عدالت میں اپیل دائر کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ  کمیٹی نے جس میڈیکل رپورٹ پر انحصار کیا وہ غیر قانونی ہے۔
انشورنس کمپنی نے عدالت کو بتایا کہ متاثرہ شخص کی عمر 42 سال ہے اور اسے جو زخم آئے وہ اب ٹھیک ہوچکے ہیں۔ ہسپتال میں علاج  مفت تھا اس پر کوئی اخراجات نہیں دینے پڑے۔  متاثرہ شخص نے اپنے کام کی نوعیت واضح نہیں کی اس لیے اس کے کسی مادی نقصان ثابت نہیں کیا جاسکا ہے۔
انشورنس کمپنی نے میڈیکل رپورٹ میں ثابت کی جانے والی معذوری کی شرح کو بھی مبالغہ آرائی پر مبنی قرار دیا۔
عدالت نے کہا کہ انشورنس کمپنی کا ہیڈکوارٹر دبئی میں ہے اور حادثہ بھی دبئی میں پیش آیا اس لیے عدالت کی نگرانی میں نئی حتمی رپورٹ جمع کرائی جائے اور اس کے اخراجات انشورنس کمپنی کے ذمے ہوں گے۔
نئی میڈیکل رپورٹ جاری ہونے پر انشورنس کمپنی دعوی غلط ثابت ہوا جس پرعدالت نے انشورنس کمیٹی کا فیصلہ برقرار رکھا اور انشورنس کمپنی کو ادائیگی کا حکم جاری کردیا۔

 

امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: