Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے کن شہروں میں آج بارش اور برفباری کا امکان

تبوک ریجن میں ہلکی برف باری کی بھی توقع ہے(فوٹو، ایس پی اے)
قومی مرکز برائے موسمیات کا کہنا ہے کہ مملکت کے مختلف علاقوں میں آج جمعہ کے روز گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پرژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
موسمیاتی مرکز کی جانب سے جاری تفصیلی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جازان ، عسیر ، الباحہ ، مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ ، قصیم ، حائل ، تبوک ، الجوف اور الحدود الشمالیہ میں کہیں بارش جبکہ بعض علاقوں میں بارش سے قبل تیز اور گرد آلود ہوائیں بھی چلنے کا امکان ہے۔
موسمی رپورٹ میں مذید کہا گیا ہے کہ ریاض اور مشرقی ریجنز میں بھی بارش کا امکان ہے جبکہ بعض علاقوں میں رات کے آخری پہر گہری دھند بھی چھائی رہے گی جس کی وجہ سے شاہراہوں پرحد نگاہ بھی متاثر ہوسکتی ہے۔
تبوک ریجن کے پہاڑی علاقوں میں موسم سرما کی ہلکی برف باری کی توقع ہے خاص طورپر جبل اللوز ، الظہر اور علقان کے پہاڑی علاقوں میں یخ بستہ ہوائیں چلیں گی جس سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگا۔

شیئر: