Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تبوک میں برف باری نے جبل اللوز کو ’حسین تر‘ بنا دیا

درجہ حرارت میں کمی کے باوجود علاقے کی خوبصورتی نے وزٹ پر مجبور کیا۔ فوٹو واس
سعودی عرب کے محکمہ موسمیات نے جمعہ تک گرچ چمک کے ساتھ بارش اور طوفانی ہواؤں کے امکان کے باعث عوام سے احتیاط برتنے اور حفاظتی ہدایات پر عمل کرنے کی تاکید کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے انتباہ جاری کرتے ہوئے شہریوں اور مقامی غیر ملکیوں کو مشورہ دیا ہے کہ  سیلاب کی زد میں آنے والے علاقوں میں جانے سے گریز کریں۔
محکمہ موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ مختلف میڈیا آؤٹ لیٹس کے ذریعے موسم سے متعلق دی جانے والی ہدایات پر اپ ڈیٹ رہیں۔
مکہ مکرمہ ریجن میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی توقع ہے، اس کے علاوہ  وادی قنفظوہ اورا لیث کے علاقے میں ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
موسمی صورتحال سے متعلق ایسی ہی پیشگوئی ریاض، الزلفی، الغط، الشقرہ، المجمعہ، رومہ، حائل، القصیم، عسیر، شمالی سرحدوں اور مشرقی ریجن کے مختلف علاقوں کے لیے بھی جاری کی گئی ہے۔
مکہ مکرمہ کے علاقے بشمول طائف، المعیصم، ادھم، العردیات، ترابہ، المویح، الخرمہ اور رانیہ کے علاوہ الجوف، الباحہ کے علاقے  اور جازان میں درمیانے درجے کی بارش، تیز ہوائیں اور گرد و غبار کا امکان ہے۔
اسی طرح کے موسمی حالات ریاض کے کچھ حصوں میں متوقع ہیں بشمول ثادق، مرات، المزاحمیہ، الحریق، حوطہ بنی تمیم، الخرج، درمہ، الدرعیہ، حریملاء، عفیف، الدوادمی، القویہ کے علاوہ  مدینہ منورہ  کےنواحی علاقے، حائل، شمالی سرحدی علاقے بھی شامل ہیں۔

سطح سمندر سے 2580 میٹر بلندی پر جبل اللوز شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو متوجہ کرتا ہے۔ فوٹو عرب نیوز

جدہ کے رہائشی جواہر الغامدی نے بتایا ہے کہ میں ہمیشہ محکمہ موسمیات کے فراہم کردہ مفید مشوروں پر عمل کرنے کو یقینی بناتا ہوں۔
الغامدی نے بتایا کہ جدہ میں تیز بارش اور طوفان کی غیر متوقع صورتحال میں احتیاط برتنا انتہائی ضروری ہے، ایسے حالات میں ہماری گاڑیوں کو نقصان پہنچتا ہے،میں سیلابی علاقوں سے بچنے کے لیے ہمیشہ محکمہ شہری دفاع کی رہنمائی پر عمل کرتا ہوں۔
ریاض کے مقامی شہری عبدالعزیز عمر نے بتایا ہے کہ ریاض اور اس کے آس پاس کے علاقوں کے لیے حالیہ موسم کی پیشگوئی کے  بعد شہری دفاع کی ہدایات پر عمل کرتا ہوں۔

تبوک میں پھر برفباری کا امکان ہے، جس سے سردی اضافہ ہوگا۔ فوٹو عرب نیوز

بارش کے موسم میں بلا ضرورت گھر سے نکلنے سے پرہیز کرنا اور خاص طور پر ایسے نشیبی علاقوں میں جانا ترک کر دیتا ہوں جہاں بارش کا پانی جمع ہونے کے اندیشہ ہو۔
 واضح رہے کہ 28 دسمبر کو تبوک کے علاقے میں شدید برف باری ہوئی جس کے بعد شمال مغربی علاقے میں معروف سیاحتی مقام جبل اللوز نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی۔
اردن کی سرحد کے قریب اس علاقے میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی کے ساتھ گرد و نواح کے پہاڑوں پر برف کی دبیز طے نے اطراف کو خوبصورت منظر میں تبدیل کر دیا۔
جبل اللوز سطح سمندر سے 2580 میٹر بلندی پر ہے اور غیر معمولی برف باری سے لطف اندوز ہونے کے لیے مقامی شہریوں کے ساتھ مقیم غیر ملکیوں کو خاندان بھر کے ہمراہ اپنی جانب متوجہ کرتا ہے۔

جدہ میں تیز بارش کی غیر متوقع صورتحال میں احتیاط انتہائی ضروری ہے۔ فوٹو واس

مارشل کے نام سے معروف جدہ کے رہائشی مشیر البلاوی فوٹوگرافی کے شوقین ہیں اور انہوں نے تبوک کے قریب سرخ پہاڑوں پر جمی برف اور جبل اللوز کے دلکش مناظر کی تصویر کشی کی۔
مشیر البلاوی نے بتایا ہے کہ اس علاقے کا درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ سے نیچے ہونے کے باوجود برف کی دبیز طے کی خوبصورتی نے مجھے ساتھیوں سمیت یہاں کا وزٹ کرنے پر مجبور کیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے تبوک کے علاقے میں ایک بار پھر برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے، جس سے مملکت میں سردی اضافہ ہوگا۔
ان حالات کے پیش نظر رہائشیوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ موسمی صورتحال سے باخبر رہیں اور غیر متوقع حالات میں حفاظتی اقدامات کو ترجیح دیں۔
 

شیئر: