Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مچھ حملہ: سکیورٹی فروسز کی جوابی کارروائی میں 9 ’دہشت گرد‘ ہلاک

’مچھ اور کولپور میں دہشت گردوں نے دھاوا بولا جسے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ناکام بنا دیا‘ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ’مچھ اور کولپور کے کمپلیکسز پر حملوں کے جواب میں 9 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔‘
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین خودکش حملہ آوروں سمیت نو دہشت گرد مارے گئے ہیں جب کہ تین زخمی ہوئے ہیں۔‘
’پیر اور منگل کی درمیانی شب بلوچستان میں مچھ اور کولپور کے کمپلیکسز پر خودکش حملہ آوروں اور دہشت گردوں نے دھاوا بولا جسے سکیورٹی فورسز نے بروقت ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔‘
آئی ایس پی آر کے مطابق ’سکیورٹی فورسز ان کارروائیوں کے بعد فوری طور پر حرکت میں آگئیں اور دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا۔‘
افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ کا مزید کہنا ہے کہ ’اس کارروائی میں تین خودکش حملہ آوروں سمیت نو دہشت گرد مارے جا چکے ہیں جب کہ تین زخمی ہوئے ہیں۔‘
’تاہم، شدید فائرنگ کے تبادلے میں بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز کے چار ارکان کے علاوہ دو بے گناہ شہری بھی جان سے گئے۔‘
آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’قانون نافذ کرنے والے اداروں کے موثر ردِعمل سے یہ ظاہر ہو گیا ہے کہ وہ دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لیے یکسو ہیں۔‘
’پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک میں امن و استحکام قائم کرنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں۔‘

شیئر: