Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی ٹورسٹ پولیس کے لیے جدید الیکٹرک گاڑیاں

ایک مرتبہ چارج کرنے کے بعد 600 کلو میٹر تک چلایا جاسکتا ہے (فوٹو وام)
متحدہ عرب امارات میں دبئی پولیس نے کہا ہے کہ نئی الیکٹرک گاڑیاں لوٹس Eletre R ٹورسٹ پولیس کے لیے فراہم کی گئی ہیں۔
 امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی ’وام‘ کے مطابق دبئی پولیس نے کہا کہ لوٹس گاڑیاں جدید طرز کی لگژری گاڑیاں ہیں۔
 سیاحتی پولیس کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر جنرل خلفان الجلاف نے لوٹس کے ریجنل ڈائریکٹر مارکیٹنگ اینڈ پبلک ریلیشنز و دیگر سینیئر افسران کی موجودگی میں الیکٹرک کار کا افتتاح کیا۔
بریگیڈیئر جنرل خلفان نے اس موقع پر لوٹس کاروں کی خصوصیات کا جائزہ لیا۔ انہیں بتایا گیا کہ اس کار میں 905 ہارس پاور کی دو الیکٹرک موٹریں ہیں۔
کار کو ایک مرتبہ چارج کرنے کے بعد 600 کلو میٹر تک باسانی چلایا جاسکتا ہے۔ دو انجنوں والی سب سے زیادہ مقبول فور وہیل ڈرائیو کار ہے۔
بریگیڈیئر الجلاف نے مزید کہا  دبئی پولیس  جنرل کمانڈ اپنے بیڑے میں لگژری الیکٹرک کاریں متعارف کروا کر اہم سیاحتی مقامات جیسے برج خلیفہ، شیخ محمد بن راشد، بلیوارڈ، جی بی آر اور دیگر سیاحتی مقامات پر پولیس کا حفاظتی نظام مزید موثر اور بہتر بنانا چاہتی ہے۔
 ان گاڑیوں  کے آنے کے بعد دبئی پولیس سیاحوں کی بہتر خدمت کرسکے گی اور انہیں درکار مختلف معلومات بھی فراہم کی جاسکیں گی۔

 

امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: