Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ سے انتونی بلنکن کا ٹیلفونک رابطہ

غزہ کے حالات اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں پر بات چیت کی گئی۔
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن نے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔
سرکاری خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق اس موقع پر خطے کی تازہ صورتحال خاص طور پرغزہ پٹی اور اس کے گردونواح کے حالات اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں اور پیشرفت پر بات چیت کی گئی۔
 شہزادہ  فیصل بن فرحان سے فرانسیسی خارجہ امور کے وزیر اور یورپی وزیر برائے خارجہ امور سٹیفن سیگورنیٹ نے بھی رابطہ کیا۔
دونوں رہنماوں نے غزہ پٹی کے علاوہ  علاقائی اور بین الاقوامی حالات پر گفتگو کی ۔
دریں اثنا سعودی وزیر خارجہ سے جمعرات کو ریاض میں وزارت کے مرکزی دفتر میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس (اونروا) کے کمشنر فلپ لازارینی اور ان کے ہمراہ وفد نے ملاقات کی۔
اس موقع پر اونروا کے کمشنر نے غزہ کے شہریوں کے حوالے سے سعودی خدمات اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر وزارت خارجہ کے انڈر سیکریٹری ڈاکٹر عبدالرحمن الرسی بھی موجود تھے۔

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: