Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کابینہ نے 9 افراد پر مشتمل تجارتی اداروں کو فیس سے استثنی دے دیا

’کابینہ نے ملکی اور بین الاقوامی امور اور معاملات پر غور کیا اور اہم فیصلے کئے ہیں‘ ( فوٹو: واس)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی سربراہی میں آج منگل کو کابینہ کا اجلاس ہوا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ریاض میں منعقد ہونے والے اجلاس میں کابینہ نے ملکی اور بین الاقوامی امور اور معاملات پر غور کیا اور اہم فیصلے کئے ہیں‘۔
سعودی کابینہ نے مالک سمیت 9 افراد پر مشتمل تجارتی اداروں کو تین سال کے لیے مقابل المالی فیس سے استثنی دیا ہے۔
سعودی کابینہ نے وزارت کھیل اور وزارت تعلیم کے تنظیمی گائیڈ لائن کی منظوری دی ہے۔
کابینہ نے خطے کو درپیش تازہ ترین صورتحال پر غور کیا اور اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ سعودی عرب غزہ میں انسانی بحران کے خاتمے پر زور دیتا ہے۔
سعودی عرب مکمل جنگ بندی کے ساتھ اسرائیلی أفواج کے انخلا اور رہائشیوں کے لیے انسانی امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کرتا ہے۔
سعودی کابینہ نے یوم تاسیس پر سعودی عرب کی تین صدیوں پر محیط تاریخ پر فخر و اعتزاز کا اظہار کیا ہے۔
گزشتہ ہفتے وصول ہونے والے پیغامات اور سربراہوں سے ہونے والی ملاقات کی صورتحال سے کابینہ کو آگاہ کیا گیا ہے۔
کابینہ نے بین الاقوامی فورم برائے پانی کی میزبانی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ میزبانی دراصل سعودی عرب کی طرف سے پانی کے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل حل کرنے میں کردار کو واضح کرتی ہے۔

شیئر: