Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’اسرائیل نے غزہ کو زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم کر رکھا ہے‘

’بین الاقوامی برادری کا اتفاق ہے کہ اسرائیلی قبضہ غیر قانونی ہے‘ (فوٹو: سبق)
ہالینڈ میں سعودی عرب کے سفیر زیاد بن معاشی العطیہ نے عالمی عدالت انصاف میں کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کو زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم کر رکھا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’اسرائیل کی طرف سے مسلسل قبضے سے بھیانک نتائج سامنے آئے ہیں‘۔
’بین الاقوامی برادری کا اتفاق ہے کہ اسرائیلی قبضہ غیر قانونی ہے‘۔
سعودی سفیر نے کہا ہے کہ ’فلسطین میں اسرائیل کی شدت پسندی کا کوئی جواز نہیں، ہم غزہ میں ہزاروں بے گناہ افراد کے قتل اور انہیں نقل مکانی پر مجبور کرنے کو مسترد کرتے ہیں‘۔
واضح رہے کہ آج منگل کولاہائی میں عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے اقدامات کی خلاف دوبارہ عدالتی کارروائی کا آغاز ہوا ہے جس میں مقبوضہ فلسطین میں اسرائیل کی شدت پسندی اور مشرقی بیت المقدس میں قبضہ کی سماعت ہو رہی ہے۔
قبل ازیں عدالت نے فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی اور قانونی ٹیم کے موقف کی سماعت کی ہے۔
عالمی عدالت انصاف آج سعودی عرب، جنوب افریقہ، الجزائر، ہالینڈ، بنگلہ دیش، بلیجئم، بولیویا، برازیل اور چیلی کی سماعت کرے گی۔

شیئر: