Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منی لانڈرنگ کے الزام میں غیرملکی گرفتار

پولیس ٹیم ملزم سے مزید تحقیقات کررہی ہے(فوٹو، ایکس )
دمام پولیس نے مشرقی ریجن میں غیرقانونی طریقے سے خطیر رقم بیرون ملک ارسال کرنے والے یمنی کو حراست میں لے لیا ہے۔
عاجل نیوز نے سیکیورٹی ادارے کی جانب سے جاری اطلاع کے حوالے سے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کی ٹیم نے مشرقی ریجن میں مقیم ایک غیرملکی کو گرفتار کیا جس پرالزام تھا کہ وہ نامعلوم ذرائع سے جمع کی گئی رقم کو غیرقانونی طورپربیرون ملک ارسال کرتا ہے۔
پولیس نے اطلاع ملنے پر ملزم کو گرفتار کرکے اسے مزید تحقیقات کے لیے متعلقہ ادارے کے سپرد کردیا جہاں کیس مکمل کرنے کے بعد چالان عدالت میں ارسال کیا جائے گا۔
 
 

شیئر: