Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ، کین ولیمسن دنیا کے نمبر ون ٹیسٹ بیٹر

آئی سی سی ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں پہلے نمبر پر جسپریت بمراہ جبکہ دوسرے نمبر پر رویچندرن اَشوِن موجود ہیں (فوٹو: اے ایف پی)
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے۔
آئی سی سی نے بدھ کو ٹیسٹ فارمیٹ کی تازہ رینکنگ جاری کی جس میں بیٹرز کی فہرست میں پہلے نمبر پر نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن موجود ہیں۔
اسی طرح بولرز کی رینکنگ میں پہلے نمبر پر انڈین سپرسٹار جسپریت بمراہ براجمان ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نئی ٹیسٹ رینکنگ میں بیٹرز کی فہرست میں پہلے نمبر پر کین ولیمسن موجود ہیں۔
ٹیسٹ فارمیٹ میں 10 بہترین بیٹرز کی لسٹ میں آسٹریلوی بیٹر سٹیو سمتھ دوسرے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ تیسرا نمبر انگلینڈ کے جو رُوٹ کا ہے۔
ٹیسٹ رینکنگ میں چوتھے نمبر پر نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل موجود ہیں۔
اس رینکنگ میں پانچواں نمبر پاکستانی بیٹر بابر اعظم کا ہے جبکہ اُن کے علاوہ ٹاپ ٹین بیٹرز میں کوئی دوسرا پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔
بیٹرز کی ٹیسٹ رینکنگ میں چھٹے نمبر پر آسٹریلیا کے عثمان خواجہ جبکہ ساتویں نمبر پر سری لنکا کے دیمُتھ کرونارتنے موجود ہیں۔
اسی طرح آٹھویں نمبر پر آسٹریلوی بیٹر مارنس لبوشین براجمان ہیں جبکہ نواں نمبر انڈین سپرسٹار وراٹ کوہلی کا ہے۔
بیٹرز کی ٹیسٹ رینکنگ میں دسویں نمبر پر ہیری بروک موجود ہیں۔
 

ٹاپ ٹین ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں بابر اعظم کے علاوہ کوئی اور پاکستانی کھلاڑی موجود نہیں ہے (فوٹو: اے ایف پی)

دوسری جانب آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بولرز کی رینکنگ میں پہلے نمبر پر جسپریت بمراہ موجود ہیں۔
اسی طرح دوسرے نمبر پر انڈیا ہی کے سپنر رویچندرن اَشوِن جبکہ تیسرے نمبر پر جنوبی افریقہ کے کاگیسو رباڈا براجمان ہے۔
اس رینکنگ میں چوتھا نمبر آسٹریلیا کے کپتان اور فاسٹ بولر پیٹ کمنز کا ہے جبکہ پانچویں نمبر پر آسٹریلیا ہی کے جوش ہیزل وُڈ موجود ہیں۔
اس فہرست میں چھٹے نمبر پر انڈین سپنر رویندرا جڈیجہ موجود ہیں جبکہ ساتواں نمبر سری لنکا کے پراباتھ جایاسوریا کا ہے۔
ریڈ بال فارمیٹ کے ٹاپ ٹین بولرز کی رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر نیتھن لائن براجمان ہیں جبکہ نواں نمبر نیوزی لینڈ کے کائل جیمیسن کا ہے۔
اسی طرح اس رینکنگ میں آخری یعنی دسویں نمبر پر انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن موجود ہیں۔

شیئر: