Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ پورٹ پر 1.3 ملین نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزمان گرفتار

حکام نے منشیات کی کھیپ وصول کرنے والے دو افراد کو گرفتار کیا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول کے ترجمان میجر مروان الحازمی نے کہا ہے کہ ’حکام نے جدہ میں تقریبا 1.3 ملین نشہ آور گولیاں( کیپٹاگون) ضبط کی ہیں۔‘
’جدہ اسلامک بندرگاہ پر ڈائریٹوریٹ کے اہلکاروں نے زکوۃ، ٹیکس انیڈ کسٹمز اٹھارٹی کے ساتھ مل کر منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی ہے۔ نشہ آور گولیاں الیکڑک اوون کی کھیپ میں چھپائی گئی تھیں۔‘
عرب نیوز کے مطابق سکیورٹی حکام نے ریاض اور جدہ میں منشیات کی کھیپ وصول کرنے والے دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ایک سوڈانی اور سعودی شہری شامل ہیں۔
ملزمان کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا گیا۔
علاوہ ازیں زکوۃ، ٹیکس اینڈ کسٹمز اتھارٹی نے الحدیدہ بارڈر کراسنگ کے ذریعے سعودی عرب میں داخل ہونے والی دو گاڑیوں میں چھپائی گئی 63 ہزار سے زیادہ نشہ اور گولیاں ضبط کرکے  سمگلنگ کی دو کوششوں کو ناکام بنا دیا۔
ایک گاڑی میں 41 ہزار سے زیاد نشہ آور گولیاں چھپائی گئی تھیں۔
اتھارٹی نے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ناکوٹکس کنٹرول کے تعاون سے پانچ ملزمان کو گرفتار کیا۔

شیئر: