Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کا اسلاموفوبیا کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قرارداد کا خیرمقدم

سعودی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی اسلام دشمنی سے نمٹنے کے اقدامات کے حوالے سے قرارداد کی منظوری کا خیرمقدم کیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں ’اسلامو فوبیا‘ سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ میں خصوصی ایلچی کی تقرری کے اقدام کو بھی سراہا گیا ہے۔
جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ سعودی عرب کی جانب سے انتہا پسندانہ خیالات و رجحانات کا مقابلہ کرنے اور اس حوالے سے ہونے والی فنڈنگ کے ذرائع کو ختم کرنے کے لیے عالمی سطح پر کی جانے والی کوششوں کی ہمیشہ سے حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔
مملکت کی جانب سے مختلف بین المذاہب مکالمے کی اہمیت پربھی زور دیا گیا تاکہ عالمی سطح پر امن و سلامتی کے پیغام کو پھیلایا جا سکے۔

شیئر: