Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں بوندا باندی اور خوبصورت روحانی ماحول میں افطار

رمضان المبارک میں مسجد الحرام کے تمام صحن زائرین سے بھر جاتے ہیں (فوٹو: سبق)
مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں روزہ داروں نے خوشگوار موسم اور رم جھم کے دوران خوبصورت روحانی ماحول میں افطار کیا۔
اخبار 24 کے مطابق اذان مغرب کے وقت مسجد حرام میں بوندا باندی ہورہی تھی جبکہ سکیورٹی اہلکار اور رضاکار حرم میں موجود زائرین کو تمام سہولتیں فراہم کررہے تھے تاکہ وہ آسانی کے ساتھ روزہ افطار کرسکیں۔
رمضان المبارک میں مسجد الحرام کے تمام صحن مملکت کے اندر اور باہر سے بڑی تعداد میں آنے والے نمازیوں اور زائرین سے بھر جاتے ہیں۔
واضح رہے قومی مرکز برائے موسمیات نے مملکت کے مختلف شہروں میں بارش کی پیش گوئی کی تھی جبکہ کچھ علاقوں میں تیز ہواؤوں اور ژالہ باری کا بھی امکان ظاہر کیا تھا۔

شیئر: