Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیرِ آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ سے سی ای او پی ٹی سی ایل کی ملاقات

زیر مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ سے چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد کی ملاقات بھی ہوئی (فوٹو: وزارت آئی ٹی)
پاکستان کی وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن سے شزا فاطمہ خواجہ سے پی ٹی سی ایل کے صدر اور گروپ سی ای او حاتم محمد بامطرف نے ملاقات کی ہے۔
وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کے منگل کو جاری کردہ بیان کے مطابق اس ملاقات میں ٹیلی کام سیکٹر، فائیو جی رول آوٹ، رائٹ آف وے اور فائبرائزیشن کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔
اس موقعے پر وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ کا کہنا تھا کہ ’کوشش ہے فائیو جی، رائٹ آف وے سمیت دیگر معاملات پر تیزی سے پیش رفت ہو۔‘ انہوں نے کہا کہ ’خواہش ہے کہ پاکستان اور امارات کے مابین دوطرفہ معاملات میں مزید استحکام ہو۔‘
علاوہ ازیں وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ سے چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد کی ملاقات بھی ہوئی ہے۔
اس ملاقات میں آئی ٹی گریجویٹس ٹریننگ پروگرام، سٹارٹ اپس، نوجوانوں کو باصلاحیت و ہنر مند بنانے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
شزا فاطمہ کا کہنا تھا کہ ’ایسے اقدامات ضروری ہیں کہ پاکستان سمیت دنیا بھر کی آئی ٹی کمپنیوں کو مطلوبہ ہنرمند فراہم کیے جا سکیں۔ پاکستان باصلاحیت نوجوانوں کی دولت سے مالامال ہے اسے بہتر انداز میں برانڈ کریں۔‘

شیئر: