Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں ’گمنام پیغام‘ ایشیائی پر جرمانے اور بیدخلی کا سبب بن گیا

اپیل کورٹ نے بھی ملک بدری کے فیصلے کو برقرار رکھا۔(فوٹو الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں دبئی اپیل کورٹ نے ایک ایشیائی کو ’گمنام پیغام‘  پرعمل کرنے پر جرمانے اور ملک بدری کی سزا سنائی ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق امارات سے باہر ایک ڈرگ ڈیلر کی طرف سے ایشیائی گمنام پیغام ملا  جس میں اسے امارات میں اس کام کی ترغیب دی گئی تھی۔ ایشیائی نے ڈیلر سے منشیات ’کرسٹل‘ خریدی اور اے ٹی ایم کے ذریعے رقم اس کے بینک اکاؤنٹ میں جمع کرادی۔
جس کے بعد ڈرگ ڈیلر کی جانب سے اسے اس جگہ کا نقشہ دیا گیا جہاں منشیات موجود تھی لیکن پولیس نے اسے گرفتار کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا۔
عدالت میں دبئی پولیس کے جنرل ڈیپارٹمنٹ آف نارکوٹکس کنٹرول نے بتایا کہ ملزم کو شک کی بنیاد پر ایک مارکیٹ کے قریب نشہ آور مادہ  لے جاتے ہوئے پکڑا گیا۔ اس کے حوالے سے معلومات قابل اعتماد ذرائع سے ملی تھیں۔
مقدمے کی سماعت کے دوران ملزم قانونی طور پر مطلع ہونے کے باوجود پیش نہیں ہوا۔عدالت فیصلے میں کہ کہ مقدمے  کے تمام شواہد پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا ملزم کا مجرمانہ ارادہ  بھی  نظر آتا ہے۔ تمام رپورٹس اور شواہد اس کے جرم کی عکاسی کرتے ہیں۔ دس ہزار درہم جرمانہ اور امارات سے بے دخلی کی سزا سنائی جاتی ہے۔
بعد ازاں عدالت نے جرمانہ دس ہزار سے کم کرکے 5 ہزار کردیا۔ ملزم نے اپیل کورٹ  میں فیصلے اور ملک بدری کو منسوخ کرنے کی استدعا کی مگر اپیل کورٹ نے بھی ملک بدری کے فیصلے کو برقرار رکھا۔

 

امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: